- Advertisement -
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روزٹریفک پولیس اہلکار کانسٹیبل خدائے رحیم کو ان کی فرض شناسی کے اعتراف میں شیلڈ اور کیش ایوارڈ دیا۔ کانسٹیبل خدائے رحیم شدید نے موسمی حالات اور بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی دیکھا تھا اور بہادر کانسٹیبل کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ اور کیش ایوارڈ دیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مشکلات سے نہیں گھبرانا چاہئے اور اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے ادا کرنا چاہیں چاہے ہمارا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو، اگر ہم ااپنی سرکاری ڈیوٹی کی انجام دہی ایمانداری سے کریں تو عوامی مسائل حل ہوسکے گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں جن پر ہمیں فخر ہے اور حکومت فرض شناس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ کرے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیرسردار عبدالرحمن کیتھران ایس پی ٹریفک سریاب خالد سیف اللہ کیتھران، ڈی ایس پی زبیراحمد اور اے ایس آئی محمد یونس بھی موجود تھے۔