میٹروپولٹین کارپوریشن کی ایک ماہ کی کارکردگی میں عوام مثبت تبدیلی دیکھے گی ،ایڈمنسٹریٹر غلام فاروق

0

- Advertisement -

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹرغلام فاروق لانگو نے کہا ہے کہ میٹروپولٹین کارپوریشن کی ایک ماہ کی کارکردگی میں عوام مثبت تبدیلی دیکھے گی ،کارکردگی نہ دکھانے والے آفیسران اور عملے کی میٹروپولٹین کارپوریشن میں کوئی گنجائش نہیں ،اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے ،1400ڈیلی ویجز صفائی عملہ موجودہے مگرشہر میں صفائی کا نظام ابتر ہے ان ملازمین میں اکثر اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر ہے ،ایک لسٹ تیار کرلی گئی ہے بہت جلد ان غیرحاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کرینگے ،تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جوبلاامتیاز جاری رہے گی ،میٹروپولٹین کی پراپرٹیز اور گاڑیاں ذاتی سمجھ کر استعمال کیاجارہاہے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاگیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میٹروپولٹین کارپوریشن کے آفیسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس سے ہمیں کوئی سرورکار نہیں اب روڈوں اور گلیوں پر نکل کر سرکاری ملکیت کو ذاتی سمجھنے والوں کے خلاف کارروائی کرینگے ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرینگے کوئٹہ شہر کے نالے نالیوں میں تبدیل ہوچکی ہیںفیل سیوریج نظام کی بہتری کیلئے کنسلٹنٹ کو ہائیر کردیاگیاہے جن کی تجاویز سے حکام کو آگاہ کرینگے ،انہوں نے کہاکہ دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے کچرہ دان رکھ کر اس میں پلاسٹک اور کچرے پھینکیں جسے میٹروپولٹین کا عملہ ٹھکانے لگائے گا،انجمن تاجران کے اس عمل سے 20فیصد صفائی کی نظام میں بہتری آسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہر 15دن بعد سینی ٹیشن کا عملہ انجمن تاجران کے نمائندوں سے ملاقات کریگا،انہوں نے کہاکہ میں نے 2دن قبل چارج سنبھالاہے میرا شوق ہے جس شہر میں پیدا ہواہوں اور جہاں مجھے دفن ہوناہے دوران تعیناتی اس کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اسلام آباد،ابوظہبی،دبئی ،کراچی میں دوران تعیناتی حاصل کئے گئے اپنے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کی گھمبیر صورتحال میں بہتری لاسکوں ،انہوں نے کہاکہ یہ ایک قومی المیہ ہے کہ گزشتہ 4 سالوں یا اس سے پہلے کوئٹہ شہر کی تعمیر وترقی پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کہاں گئے ،کرپشن سے متعلق انکوائری میں تحقیقاتی اداروں سے ہرممکن تعاون کرینگے ماضی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوخیراتی ادارہ سمجھ کر فنڈز سے اپنے لوگوں کو نوازا گیا ہے ،میٹروپولٹین کی پراپرٹی پر قبضہ کرکے لوگوں نے اپنے مہمان خانے تعمیر کئے ہیں، 10سالوں سے ادارے کی سرکاری گاڑیوں پر لوگوں کا قبضہ ہے اس بارے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو آگاہ کردیاہے ،انہوں نے کہاکہ میٹروپولٹین کارپوریشن میں ایمرجنسی سینٹر اور شکایتی سیل قائم کردیاگیاہے ،ہر جمعہ کے روز آفیسران ٹی وی پر براہ راست عوام کو جواب دہ ہونگے اور عوام کی شکایت کا فوری ازالہ کرینگے ،میٹروپولٹین کارپوریشن میں تعینات 14سوڈیلی ویجز ملازمین میں سے آدھے سے زائد اپنی جائے تعیناتیوں سے غیر حاضر گھروں میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ،2دنوں میں 1سو50غیر حاضر ملازمین کی نشاندہی کردی گئی ہے جن کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائےگی ،انہوں نے کہاکہ بلڈنگ کوڈ کنٹرول اتھارٹی کو فعال کردیاگیاہے ،غیر قانونی پارکنگ اور عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گا اس سلسلے میں شروعات میٹروپولٹین کے دفتر کے سامنے سے کیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔عوام 1 ماہ میں مثبت تبدیلی محسوس کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.