ڈاکٹرز اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، ڈاکٹرز تنظیموں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا
- Advertisement -
صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ میں قائم ڈاکٹرز کے احتجاجی کمیپ پہنچے جہاں ڈاکٹروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مغوی ڈاکٹر کی بحفاظت واپسی پر خوشی ہے، ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا، ڈاکٹرز کی سیکورٹی پر کام کررہے ہیں، جہاں ضرورت پیش آئی ڈاکٹر کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے خلاف جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں،، اس موقع پر جوائنٹ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر ظاہر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے احتجاج کی کال واپس لے رہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں ان. کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹر ابراہیم نے بتایا ہے کہ انہوں نے تاوان ادا کیا ہے