کوئٹہ: بارش ،برف باری اور ژالہ باری کے بعد بجلی کی طویل ترین بریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شمالی اضلاع میں بارش ،برف باری اور ژالہ باری کے بعد بجلی کی طویل ترین بریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی کاروباری اور گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش ،برف باری اور ژالہ باری کے سلسلے سے جہاں کوئٹہ ،قلات ،مستونگ ،پشین قلعہ عبداللہ ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،ژوب ،دکی ،ہرنائی سمیت مختلف علاقوں کے عوام کے چہرے کھل اٹھے وہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ چل پڑاہے کوئٹہ کے سمنگلی روڈ ،عالمو چوک ،سیٹلائٹ ٹاﺅن ،پشتون آباد، سریاب روڈ،کاسی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز برف باری اور بارش کے دوران لوڈشیڈنگ کا شروع ہونے والا سلسلہ 24گھنٹے گز رجانے کے باوجود بھی جاری رہا جبکہ دور دراز اضلاع اور علاقوں سے بھی بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ اور بریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری رکھنے کی خبریں مل رہی ہے بلکہ صارفین کو شکایت ہے کہ انہیں ایمرجنسی سیل ودیگر سے کوئی ریسپانس نہیں مل رہا نہ ہی طویل ترین بریک ڈاﺅن کی وجوہات بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کی گھریلو اور کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہیں ۔بجلی کے علاوہ گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی بھی شکایات موصول ہورہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.