بلوچستان:واقعات و حادثات3افراد جاں بحق، 8افراد زخمی ،تمبو سے لاش برآمد

0

- Advertisement -

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں بچہ سمیت 3افراد جاں بحق دو خواتین اور بچی سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تمبو سے لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کے حدود قبولہ سے عبدالرشید نامی نوجوان کی نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا جسے ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے دوسری جا نب عمرانی شاخ میں ٹریکٹر نہر میں گر نے سے محمد علی نامی شخص پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا بابا کوٹ پولیس نے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے۔ لورالائی سے دکی آتے ہوئے مندے ٹک کے مقام پر فورنر سرف گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جسکی وجہ سے دو افراد طارق خان اور محیب اللہ معمولی زخمی ہوگئے جسے سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد دی کر فارغ کردیئے گئے۔ضلع سبی میں سرکاری سکول مےںچوتھی جماعت کا طالبعلم سکول سے چھٹی کرکے گھر کی طرف جارہا تھا کہ چےنک چوک کے قرےب تےز رفتار پانی کے ٹےنکرڈرائےور طالبعلم کو کچل دےا اور پانی کا ٹےنکر چھوڑ کر فرار ہوگےا واقع کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولےس اور سماجی تنظےم کی اےمبولےنس موقع پر پہنچ گئی اور طالبعلم منصور کو زخمی حالت مےں ڈوےژنل ہےڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کےا گےا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالبعلم جان کی بازی ہار گےاپولےس نے پانی کا ٹےنکر قبضے مےں لےکر سٹی تھانے منتقل کردےا سٹی پولےس نے ٹےنکر ڈرائےور کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے اور تاج محمدنامی ٹےنکر ڈرائےور کو گرفتار کرکے سٹی تھانے منتقل کردےا۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی شمکزئی کاریز میں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص عبدالباقی جاںبحق ہوگیا جان بحق شخص لیویز ملازم تھاکرنٹ بجلی پر گھر میں کام کرتے ہوئے لگا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا۔ کو ہلو میں مقا می صحافی اور پریس کلب کو ہلو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن مری اپنے نئے زیر تعمیر گھر کی شٹرنگ کی نگرانی کررہے تھے کہ اس دوران دیوار گر نے سے صحا فی مجیب الرحمن اور اس کا ساتھی علی شدید زخمی ہوگئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کےلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا تا ہم بعد ازاں ایمرجنسی میں ایمبولنس کے ذریعے ملتان ریفر کردیا گیا تمام دوستوں سے صحافی یابی کے لئے دعاوں کی اپیل ہے۔مستونگ کے علاقے کلی ہدہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو نواب غوث بخش میموریل اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ سکندر آباد کے علاقے میں گاڑیاں لے جانے والا ٹرک حادثے کا شکارہوگئی حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.