- Advertisement -
بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں باپ اور بچوں سمیت4افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پسنی میں مکان کی چھت گرنے سے ماسٹر خدائے داد اس کی اہلیہ بی بی شازیہ ،2بیٹے 2سالہ عبدالوہاب اور 4سالہ اویس موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔