- Advertisement -
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں بچہ سمیت 2افراد جاں بحق 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دکی کے کلی کریم خان میں واقع برف کارخانے کی تالاب میں ٹریکٹر ڈرائیور محمود ولد ملا فیضو ڈوب کر جاں بحق ہوگیاہے جس کی لاش کو نکال کرہسپتال منتقل کردیاگیاہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے ۔کیڈٹ کالج کوہلو کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی عنایت اللہ کی حالت تشویشناک تھی جنہیں پنجاب کے شہر ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا۔گوادر کی سب ڈویژن تحصیل پسنی میں ایک کمسن بچہ کلانچی محلہ میں پانی کے پائپ لائن کی بچھائی کے لیئے کھودے گئے غارمیں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کرجان بحق ہوگیا ہے پولیس زرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے پانی سپلائی پائپ لائن کے لیئے ایک غار کھودی گئی جہاں حالیہ دنوں بارش کا پانی جمع ہے اور کمسن بچہ کھیلتے کھیلتے غارکے اندر گرکر ڈوب گیا ،