ہمیں شہدا پرفخرہیں،لاپتہ افراد کے لواحقین کامجھے احساس ہے ان کی بازیابی اولین ترجیح ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

- Advertisement -
صوبائی وزیرداخلہ وپی ڈی ایم اے میرضیا اللہ لانگونے کہا ہے کہ ہمیں شہدا پرفخرہیں،لاپتہ افراد کے لواحقین کامجھے احساس ہے ان کی بازیابی اولین ترجیح ہے،ملک کی سلامتی پرآنچ نہیں آنے دینگے ماضی میں نوجوانوں کوآزادی کے نام پرورغلایاگیا۔قلم کی بجائے انکے ہاتھوں میں ہتھیارتھمادیاگیاتھا،نوجوان ملک کی ترقی میں کرداراداکریں۔ان خیالات کااظہاردورہ قلات کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرشہک بلوچ،ایس پی دوستین دشتی،اسسٹنٹ کمشنرقلات ایوب مری،اسسٹنٹ کمشنرخالق آبادزاہدلانگو،ڈی ایچ اوڈاکٹرنسیم لانگو،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرمیراصغرلانگو،ڈپٹی ڈائریکٹرسول ڈیفنس شہری دفاع رحیم خان بی اے پی کے ماماخان محمدنیچاری،ماسٹرظہورلانگو،سمیت دیگربھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک میرے وزارت داخلہ سنھبالنے کے بعد 25کے قریب لاپتہ افرادبازیاب ہوچکے ہیں۔لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام اداروں کی تعاون سے کوششیں جاری ہے۔صوبے میں امن وامان کی بحالی میں فورسسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ہمیں شہدا پرفخر ہے ان کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن کی فضاء قائم ہے۔ سانحہ بیلہ کے لواحقین کی ہرممکن مدد کی جائے ۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی وطن واپسی پراس مسئلے پرقانونی رو سے عملدرآمدکریں گے۔پولیس شہدا کے لواحقین کے کوٹے پرمکمل عملدرآمدہوگا اس میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔شہدا کے لواحقین کوان کے حقوق دے کردم لیں گے کیونکہ شہدا نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے وطن ، عوام کی جان ومال کاتحفظ کیا۔خشک سالی سے نمٹنے کیلئے حکومت ہمہ وقت تیارہیں متاثرہ خاندانوں میں بہت جلد ضلعی انتظامیہ کے ذریعے امدادفراہم کی جائیں گی۔پانی کی گرتی ہوئی سطح پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پانی بحران پرقابو پانے کیلئے قلات زاوہ اوراسکلکوڈیم کی تعمیرناگزیر ہے اس کی منظوری کرواکے تعمیرکی جلدخوشخبری سنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افرادکے حقوق کامکمل خیال رکھاجائیگا، ان کے کیلئے قلات میں تربیتی سنٹراورسکول قائم کریں گے۔معذورافرادکیلئے ویل چیئربھی فراہم کرینگے جبکہ قلات میں ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیرکویقینی بنائیں گے۔ انہوں نے میراحمدیارپریس کلب قلات کیلئے 2کروڑروپے کااعلان کرتے ہوئے قلات میں سڑکوں کیلئے 20 کروڑروپے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ دیگرترقیاتی اسکیموں کومکمل کرکے قلات کوماڈل سٹی بنائیں گے۔اس موقع پرانہوں نے قلات لیویزلائن کادورہ کیا۔ اس موقع پرلیویز کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ لیویز لائن میں کوت کامعائنہ بھی کیا جبکہ ہندومحلہ میں ہندوپنچایت کی جانب سے دیئے گئے عصرانہ میں شرکت کی اورانکے مسائل سن کرانہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔