عوامی مفادات کا سودا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے،نوابزاہ شازین بگٹی

0

- Advertisement -

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مفادات کا سودا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اب صرف کام ہوگا پڑھے لکھے نوجوان کو میرٹ کے مطابق روزگار کی فراہمی علاقائی مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے ہر فورم پر ااواز بلند کریں گے جمہوری وطن پارٹی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت کرنے والے افراد پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جاکر بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سابق جنرکونسلر میر بشیر احمد باروزئی کی قیادت میں جمہوری وطن پارٹی میں شمولیتی کرنے والے قبائلی سیاسی عوامی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر عبدالندیم کاکڑ ، صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد ،صدر زاہد خان ، صوبائی آفس سیکرٹری حید ر بگٹی کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے محمد اسلم خجک ، جہانگیر خان کے علاوہ دیگر کارکنان بھی موجود تھے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،ندیم کاکڑ ،میر شمس کرد ، زاہد خان ، میر حیدر بگٹی ، بشیر احمد باروزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا سبی میں عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں سابق منتخب نمائندوں نے فنڈز کو صرف اپنے علاقہ تک محددو کیا آج سبی میں لوگ لوڈشیڈنگ پانی صحت تعلیم سمیت تمام بنیادوں سہولیات سے محروم ہیں کرپشن لوٹ مار سے سبی کو تباہ کردیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا جمہوری وطن پارٹی عوام کے درمیاں رہ کر ان کے مسائل ومشکلات کاازالہ کرے گے سبی سمیت حلقہ انتخاب کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے حقوق اور ان کی دھرتی پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے جمہوری وطن پارٹی کی کامیاب حکمت عملی بلارنگ ونسل عوامی خدمت کے باعث عوام کا پارٹی کی جانب رخ کرنااور بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان کے لوگ آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں ہمارے ہاں مراعات نہیں قربانیوں اور نظریات کی سیاست ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہم نے عوام کی عدالت میں ہی جواب دینا ہے شمولیت کرنے والے تمام ساتھیوں کو پارٹی میں ویلکم پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جاکر آنے والے بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں گے اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والوں نے جمہوری وطن پارٹی کی مرکزی وصوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس بہتر انداز سے سبی کے عوامی مسئلہ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے اسی جوش وجذبے کے ساتھ جمہوری وطن پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر نچلی سلح پر بھی عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھے گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.