بلوچستان:واقعات و حادثات بچہ سمیت 9افراد جاں بحق2زخمی 3مزدور بے ہوش ، لاش برآمد

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں بچہ سمیت 9افرادجاں بحق 2افراد زخمی جبکہ گیس بھرنے سے 3مزدور بے ہوش ہوگئے ہیں تمپ سے لاش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں گیس بھر جانے سے دو مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بے ہوش ہو گئے جنھیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔ سٹی تھانہ پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی حدود پٹ فیڈر پل کے قریب امیر جان ہوٹل پر نا معلوم افراد نے پسٹل سے فائر کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور ملزم مو قع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے نعش کو سول ہسپتال پہنچا دیااور ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی منشیات سمگلر نے فائرنگ کر کے 18سالہ نوجوان عابد کو زخمی کر دی زخمی کو فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا مذید کارروائی کی جارہی ہے ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا۔گذشتہ رات کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نظام الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔سبی کے علاقے کچھ ولاڑی کا نوجوان سوجھلا خان ولد میاں خان موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ سبی بائی پاس کے قریب پھاٹک نہ ہونے کے باعث دور سے آتی ہوئی اکبر ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔ پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ناصر نامی شخص جاں بحق جبکہ انکے بھائی یحییٰ محمد حسنی شدید زخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ڈیرہ مرادجمالی کے قریب پٹ فیڈر پل کے مقام پر ہوٹل کے صحن میں نا معلوم مسلح افراد نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیاپولیس نے لاش کو تحویل میں لیکرسول ہسپتال پہنچادیالاش کی شناخت نہ ہونے کے سبب مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں لیویز فورس نے رودبن جنگل سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی لاش کی شناخت حاصل سکنہ سنگانی سر کے ناموں سے شناخت کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش ایک نشہ آور شخص کی تھی جو طبعی موت مرا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.