خضدار و شہر میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، یونس عزیز زہری

0

- Advertisement -

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ ضلع خضدار و شہر خضدار میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں خضدار شہر میں فیڈر ز کے کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی باربار ٹرپنگ سے شہری و کاروباری حضرات مشکلات کے شکار ہورہے ہیں اس بارے میں عنقر یب اہم پیش رفت ہوگی ، بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کی جانب سے دو نئے فیڈروں کی منظوری آگئی ہے جبکہ میں نے اپنے ایم پی فنڈز سے دو نئے فیڈروں کا منظوری وفاقی وزیر بجلی سے لیا گیا ہے جبکہ میں بھی اپنے ایم پی اے فنڈز سے ایک نیا فیڈر خضدار گرڈ اسٹیشن کو فراہم کرونگا جس کے بعد بجلی کا ٹرپنگ کا مسئلہ حل ہو جائیگا اس طرح ہم اپنے علاقہ میں بجلی کے مسئلہ پر قابو پائیں گے ان خیالا ت کا اظہار میر یونس عزیز زہری نے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ووٹروں کے مسائل حل کریں اور یہی کوشش ہم کریں گے کیونکہ جب عوام کی جانب سے ہمیں یہ اعتماد دیا گیا ہے اور ہمیں منتخب کیا گیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا کرنے کی کوشش کریں گے میر یونس عزیز نے کہا کہ خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اس کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں گر چہ پیسے بہت خرچ ہوئے یہاں کے لئے آنے والا پیسہ بغیر منصوبہ بندی کے ساتھ خرچ کئے گئے اس کے وجہ سے یہاں کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خضدار کے تمام اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد بہتر منصوبہ بندی سے یہاں کے مسائل حل کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.