سبی کے کارکنوں کا جوش و خروش قابل دید ہے.ایم پی اے احمد نواز بلوچ

.
- Advertisement -
سبی نیوز (پی بی 30)تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے ہر دلعزیز رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ ممبر صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ کے سبی آمد پر سبی کے پر جوش کارکنوں ضلعی و تحصلی عہدےداروں نے تاریخی استقبال کیا.جن میں سی سی ممبر و ضلعی صدر واجہ یعقوب بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ملک سلطان دھپال ضلعی سینیر نائب صدر میر غلام رسول مگسی درجان بلوچ میر ضیاء بنگلزئی بابو امام بخش بابو تاج محمد تحصیل صدر وڈیرہ خوشدل خان یار علی بلوچ تحصیل سیکرٹری اطلاعات کامریڈ حمیداللہ بلوچ اور بی ایس او کے ذونل صدر واجہ نجیب اللہ بلوچ اور بی این پی اور بی ایس او کے سینیر دوست شامل تھے.اس موقع پر احمد نواز بلوچ نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا.اور کہا کہ آج اگر بی این پی کی صوبائی او وفاقی سطح پر نمائندگی ہے تو وہ آپ کارکنوں کی مرہون منت ہے. لہذا تمام کارکنوں سے پر زور اپیل ہے کہ وہ جنرل الیکشنز کی طرح آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری بھی بھر پور طریقے سے کریں.تاکہ گراس روٹ پر بھی نمائندگی کرکے بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے.