- Advertisement -
سریاب میں بلاجواز گیس پریشر میں کمی نہ کی جائے.ایم پی اے احمد نواز بلوچ.
حلقہ میں نئی گیس پائپ بچھائی جائے. جی ایم سوئی سدرن سے ملاقات..
کوئٹہ(پی بی30) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حلقہ پی بی 30 سریاب VIIاحمد نواز بلوچ نے سریاب میں گیس پریشر کے حوالے سے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی مدنی صدیقی سے ملاقات کی. انہوں نے اس حوالے سے عوامی کچہری بھی منعقد کی جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی. انہوں نے گیس سے متعلق درپیش مسائل ایم پی اے کو پیش کی جس پر موقع پر کاروائی بھی ہوئی.اس نشست کے دوران احمد نواز بلوچ نے ایم ڈی کو مخاطب کرکے کہا کہ سریاب کے مزکورہ حلقہ میں گیس پریشر کی کمی پر جلد قابو پایا جائے. اگر کوئی ٹیکنیکل فالٹ ہے تو فوری درست کرکے اسے ٹھیک کیا جائے. مزید انہوں نے کہا کہ حلقے میں نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائے. تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو.جس سے اتفاق کرتے ہوئے جی ایم نے کہا کہ وہ جلد نئی گیس پائپ لائنز بچھانے کے منصوبے پر کام شروع کریں گے.