- Advertisement -
پشین
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے تحفظ کےلئے کررہی ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں آمن وآمان کے صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے انٹلی جنس بیس کو بہتر بنانا ہوگا ضلع پشین کو کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کےساتھ لنک کیاجائے گا ( شامل ) کیا جائے گا دنیا نے مشینری کے زریعے ترقی ہے ہم نے بھی مشینری کو آگے لانا ہوگا پولیس اور لیویز آمن وآمان کے قیام سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کرہے ہیں لیویز فروس کے تعنیاتیوں میں پشین کی پوسٹیں 100 سے بڑھاکر 300 کردی جائے گی ان رجسٹر گاڑیاں عوام دشمن واقعات میں استعمال کیا جاتاہے کابلی گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے جامع منصوبہ بنایا جایا گا صوبائی وزیر داخلہ نے جوڈیشل لاک آپ کو دسٹرکٹ جیل قراردینے کی احکامات جاری کئے اور جیل کےلئے سٹاف اور سہولیات دینے کا اعلان کیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ۔ صوبائی وزیر گورام بگٹی ۔ ڈپٹی اسپیکر مھٹاخان کاکڑ ۔ صوبائی اسمبلی کے آراکین سید محمد فضل آغا ۔ حاجی اضغر خان ترین ۔ ملک نصیر احمد شاہوانی ۔ احمد نوازبلوچ ۔ اخترلانگو۔ یونس عزیززہری۔ اکبر خان مینگل۔ اور دیگر نے پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق الہی مستوئی نے صوبائی وزیر داخلہ کوپشین اے ایریا کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیرداخلہ نے ریسٹ ہاوس پشین میں مولانا عزیز اللہ حنفی اور مولانا سید حبیب اللہ آغا کے قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور صوبائی وزیر کو پشین شہر آمن وآمان کے قیام پولیس اور لیویز وغیرہ سے متعلق اپنی شکایات سے صوبائی وزیر داخلہ کو اگاہ کیا اور کابلی گاڑیوں کے سلسلے میں عوام میں پائی گئی بے چینی سے اگاہ کیا اور پولیس ولیویز کے چیک پوسٹوں کی بندش آمن وآمان کی خراب صورتحال چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں سے صوبائی وزیر داخلہ کو اگاہ کیا مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما دولت خان ترین نے پشین اور اطراف میں اے اور بی ایریامیں منشیات کے اڈوں کے خاتمے کامطالبہ کیا صوبائی وزیر داخلہ عوام کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر داخلہ نے لیویز لائن کا دورہ کیا اور لیویز فورس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈپٹی کمشنر اورنگزیببادینی نے صوبائی وزراء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی 90 فیصد ایریا لیویز کنٹرول کرتی ہے لیویز فورس کے ضلع میں 43 تھانے کام کررہی ہے ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو پشین اور لیویزفورس کے مسائل سے اگا کیا بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر نے جوڈیشل لاک آپ کا دورہ کیا اور قیدیوں کے ساتھ ملاقات کی اور قیدیوں کے مسائل معلوم کئے اور جیل کےلئے شمسی بجلی سسٹم ۔ گرم پانی گیزر ۔ اور واٹر کولر دینے کا اعلان بھی کیا