بلوچستان میں عدم تحفظ کے باعث ڈاکٹرز دوسرے صوبوں اور بیرون ملک منتقلی پر مجبور

0

- Advertisement -

ڈاکٹرزایکشن کمیٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں عدم تحفظ کے باعث ڈاکٹرز اپنے تبادلے ملک کے دوسرے شہروں اور بیرون ملک منتقلی پر مجبور ہورہے ہیںڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری ڈاکٹررحیم خان بابر کے جاری کردہ پریس ریلیز کیمطابق مغوی پروفیسر ڈاکٹرابراہیم خلیل کو اغوا ہوئے 42 روز گزر جانے کے باوجود تا حال کسی بھی قسم کے پیش رفت کا نہ ہونا حکومت اور عوام کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی کی ایک واضع مثال ہے،بلوچستان کے ڈاکٹرز صوبے میں مکمل طور پر غیرمحفوظ ہیں اور حکومت اور سیکیورٹی ادارے اپنے بنیادی فرائض انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں،صوبے میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کے باعث صوبے کے ڈاکٹرز ملک کے دیگر شہروں اور بیرون ملک منتقلی پر مجبور ہورہے ہیں جس سے آنے والے وقتوں میں صوبے میں شعبہ صحت میں ایمرجنسی کی ایک الارمنگ صورتحال پیدا ہوجائیں گی ،ڈاکٹرزایکشن کمیٹی ایک مرتبہ پھر سے حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ موجودہ حالات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی پروفیسر ڈاکٹرابراہیم خلیل کو باحفاظت بازیاب کراکر صوبے کے ڈاکٹروں کو ایک اطمینان بخش سیکیورٹی پلان دیا جائیں بصورت دیگر حکومتی بےحسی برقرار رہنے کی صورت میں ڈاکٹرزایکشن کمیٹی تمام نماہندہ ڈاکٹرز تنظیموں کی مشاورت سے مکمل شٹ ڈاون کا اعلان کرےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.