بلوچستان:3سالہ بچہ جاں بحق ، 8افراد زخمی ہوگئے

0

- Advertisement -

بلو چستان کے صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے کچلا ک میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے ہیں، ٹرک کی زد میں آ کر3سالہ بچہ جا ن کی با زی ہا ر گیا، جبکہ جناح ٹاﺅن میں گو لی چل جا نے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں2گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں7افراد زخمی ہو گئے جنہیں چیھپا ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔دوسری جا نب کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن میں گھر میں پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے عامر اللہ والے عنایت اللہ زخمی ہو گیا ہے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ دکی با زار کے عیدگاہ کے مقام پر ٹرک کی ٹکر سے3سالہ بچہ شاہد خان ولد کمال خان قوم ترین موقع پر جاں بحق ہو گیا جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطا بق حا دثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش جا ری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.