بلوچستان: واقعات و حادثات3افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں واقعات و حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنجی ٹرمینل کے سامنے تیزرفتاری کے باعث الٹنے والی گاڑی میں زخمی ہونےو الا شکیل نامی شخص سول ہسپتال میں کئی دن زیر علاج تھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا۔ ہرنائی سے کوئٹہ آنے والی میونسپل کمیٹی شاہرگ کے چیف آفیسر کی گاڑی ضلع پشین کے علاقے بوستان کے قریب تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار میونسپل کمیٹی شاہرگ کے چیف آفیسر محمد خان چانڈیو موقع پر جاںبحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔ سنجاوی کے یونین کونسل چوتیر سے لا پتہ ہو نے والے شخص نڑگل ولد باز گل کو والدین سنجاوی بازار میں ڈھونڈ نے کے بعد گاڑی میںلے جارہے تھے تاہم وچ ونی کے مقام پرمخبوط الحواس شخص رفع حاجت کی خاطر گاڑی سے اترے اور قریب مو جو د کنویں میں کھود گئے جس کے باعث وہ دم توڑ گئے جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.