- Advertisement -
جنرل الیکشنز 2018 نہایت مشکل صورتحال اور مخدوش امن و امان میں ہوئے. بی این پی ارکان….
بلوچستان میں صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد اب بھی سوالیہ نشان ہے.. اپوزیشن اراکین..
کوئٹہ(پی بی 30) تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشنز 2018 کے انعقادکے بعد منتخب حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی بلوچستان سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایک جائزہ ٹیم نے بوائز اسکاوٹس میں میٹنگ منعقد کی- اس ملاقات میں معائنہ ٹیم نے اراکین اسمبلی کو الیکشن کمپین کے دوران پیش آنے والے مشکلات کے حوالے سے پوچھا. میٹنگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے نصیر شاہوانی, ایم پی اے احمد نواز بلوچ, دیگر اپوزیشن و حکومتی ممبرز نے بحث میں حصہ لیا. بی این پی نے اپنا موقف سامنے رکھتےہوئے کہا کہ انتخابات انتہائی محنت طلب,مشکل صورتحال میں ہوئے.الیکشن کمیشن کو بی این پی اراکین نے تجاویز بھی دی. بحث میں حصہ لیتے ہوئے دیگر اپوزیشن اراکین نے کہا کہ بلوچستان میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد اب بھی سوالیہ نشان ہے. لہذا الیکش کمیشن کو چاھیے کہ وہ آئندہ الیکشنز میں اس بات کا احتیاط کرے. پروگرام کے آخر میں جائزہ کمیٹی نے اراکین اسمبلی کے بعض تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تجاویز ہر عمل یقینی بنائیں گے.