عوام کے ووٹوں سے منتخب اراکین کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے،زابد علی ریکی

0

- Advertisement -

جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک گروہ کی حکمرانی ہے اور عوام کے ووٹوں سے منتخب اراکین کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی پسماندہ اضلاع کے باسیوں کے مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے صوبائی حکومت کے فنڈز اور مراحات کا رخ پسماندہ علاقوں کے بجائے وزارت اعلی کے ووٹ دینے والوں کی طرف ہے اور اپوزیشن کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار واشک اور ماشکیل میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کی حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ اپوزیشن کی تجاویز کو ردی ٹھوکری میں ڈال کر عوامی مینڈیٹ کی توئین عروج پر ہے مگر ناانصافی اور زیادتی زیادہ دیر تک نہیں چلتی انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی نمائندگان سے زیادتی قابل قبول نہیں کیونکہ صوبائی اسمبلی کے ایوان میں بھیٹے اراکین بھی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں اور اپنے پسماندہ اور قحط زدہ حلقوں کے عوام کی آواز ہیں حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف موثر لائحہ عمل طے کرینگے مزید زیادتی برداشت نہیں انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسی صوبائی حکومت معرض وجود میں لائی گئی ہے جسکو ایوزیشن کے منتخب نمائندوں کے خلاف بھرپور استعمال کی جارہی ہے جس سے پسماندہ اضلاع کے عوام خود کو غیر سمجھ کر روز بہ روز مایوسی کی جانب راغب ہیں مگر ہم ظلم و زیاتیوں کے خلاف گنگہے اور بہرے بننے کے بجائے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے صوبائی حکومت کے ذمہ داراں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرے بہ صورت دیگر اسمبلی فلور پر ایک ختم نہ ہونے والی احتجاج کا راستہ اپنا کر اپنے حلقے کے عوام کو اسمبلی کے سامنے کھڑا کردینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.