- Advertisement -
لواحقین نےاپنا احتجاج ایم پی اے احمد نواز بلوچ سے کامیاب مزاکرات کے بعد ختم کر دیا-
آئندہ لوکل بسیں قواعد کے مطابق اپنے متعین کردہ روٹس پر چلیں گی.احمد نواز بلوچ
کوئٹہ(پی بی 30)تفصیلات کے مطابق چالو باوڑی میں افسوناک واقعہ پیش آیا.ایک تیز رفتار لوکل بس نے ایک بچے کو ٹکر مار دی. جس کے نیتجے میں بچہ موقع پر اپنی جان دھو بیٹھا. ردعمل کے طور پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا. انکا کہنا تھا کہ یہاں سے لوکل بسوں کا روٹ پرمٹ نہیں ہے.اسکے باوجود وہ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزرتے ہیں. اس طرح کے کئی افسوناک واقعات پہلے بھی پیش آئے ہیں.لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی.لواحقین کے احتجاج کا نوٹس لے کر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءایم پی اے احمد نواز بلوچ حلقہ پی بی30 سریاب VII مزکورہ جگہ پہنچ گئے. وہاں صورتحال کو کشیدہ دیکھ کر مجسٹریٹ اور ڈی سی آفس کے اراکین بھی پہنچ گئے.اس دوران ٹریفک شدید جام رہا. لواحقین کسی صورت احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں تھے.آخرکار ایم پی اے احمد نواز بلوچ کی یقین دہانی پر لواحقین مزاکرات کیلئے آمادہ ہو گئے کہ وہ اس شرط پر اپنا احتجاج احمد نواز بلوچ کے کہنےپر ختم کریں گے کہ وہ یہاں بسوں کا داخلہ بند کروایں گے. جس پر احمد نواز بلوچ نے ڈی سی سے اس مل کر اس مسئلے پر بات کرنےکی یقین دہانی کر دی.