- Advertisement -
سانحہ لسبیلہ اور ساہیوال کے خلاف چاغی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بطور احتجاج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا. بدھ کے روز دالبندین، نوکنڈی اور تفتان میں وکلا ماتحت عدالتوں کی کارروائیوں میں پیش نہیں ہوئے اور بار روم میں سیاہ پرچم لہرا کر یوم سیاہ منایا. چاغی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امین اللہ مینگل ایڈووکیٹ کے مطابق وکلا کے احتجاج کا مقصد ساہیوال اور لسبیلہ کی سانحات کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے. انہوں نے لسبیلہ میں ٹریفک حادثے کے دوران فائر بریگیڈ کی عدم دستیابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعلی بلوچستان کے علاقے کا یہ حال ہو تو باقی صوبے میں کیا صورتحال ہوگی. انہوں نے سانحہ ساہیوال اور لسبیلہ کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔