بلوچستان:واقعات و حادثات 3افراد جاں بحق 1زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میںبچہ سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 1شخص زخمی ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں تھا نہ حدود کیٹل فار م سکندر شاخ کے قر یب کار اوستہ محمد کی طرف آ رہا تھا کہ مو ٹر سا ئیکل ڈیر ہ اللہ یار جار ہا تھا کہ آ منے سا منے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عبد الو ہا ب ہجوا نی جما لی مو قع پر جا ں بحق ہو گئے جن کا تعلق گو ٹھ قیدی شا خ سے ہے اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او کیٹل فار م مقبو ل احمد جما لی نے کار ڈرا ئیور را ہب سلطا ن مستو ئی کو گر فتار کر لیا لا ش پو سٹ مارٹم کے بعد ور ثا ءکے حوا لے کر دیامزید کارروائی کیٹل فارم پولیس کر رہی ہے ۔ ضلع دکی کے علاقے کلی پرانا دکی میں بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے 26سالہ نوجوان ثناءاللہ ولد محمد نور جاںبحق ہوگیاہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کی مزاحمت کر نے پر ڈاکوں نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ طوفان کمیپ کےقریب تیزرفتاٹریکٹر کی ٹکرسے گیارہ سالہ کبیراحمدنیچاری جانبحق ہوگیا ٹریکٹر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیااطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قریب ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثہ کے حوالے کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.