ہنگامی صورت میں صنفی امتیاز کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد

0

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )اسلام آباد 

- Advertisement -

ہنگامی صورت میں صنفی امتیاز کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد
کوئٹہ 23جنوری2019 
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے ساتھ اورUNFPA کے تعاون سے کو ئٹہ آفیسرزکلب میں 23تا24 جنوری 2019کو ٹرینر کی دو روزہ تربیتی ٹریننگ منعقد کی جار ہی ہے ۔ انعقاد کا مقصد ہنگامی صورت حال میں صنفی بے ضابطگیوں سے بچاؤ کے لیے کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے والے ٹرینرز کو آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ٹریننگ میں صوبائی حکومت بلوچستان ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان ، ترقی نسواں، PWD ، تعلیمی اداروں ، افواج پاکستان کے نمائندوں سمیت 42 افراد شرکت کر رہے ہیں ۔ ٹریننگ میں 60فیصد سے زائد خواتین شرکاء موجود ہیں جبکہ اقوام متحدہ ایجنسیز اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ برگیڈئیر فیاض حسین شاہ سینئر کپیسٹی بلڈنگ سپیشلسٹ ، مس صوفیہ ، وسیم احمد اور سلمان امجد این آئی ڈی ایم کی جانب سے ٹریننگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ 
چئیرمین پبلک سروس کمشن بلوچستان جسٹس کیلاش کوہلی نے ٹریننگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے شراکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ، این آئی ڈی ایم اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی طرف سے ٹریننگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں کاروائی کے لیے کارکنوں کی تربیت نہایت ضروری ہے ۔   

Leave A Reply

Your email address will not be published.