سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ سے دو کنسلٹنٹ اور بارہ لیڈی ڈاکٹرز کو فرائض سے غفلت برتنے اور غیر حاضری پر ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا
سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں گائنی ڈیپارٹمنٹ سے دو کنسلٹنٹ اور بارہ لیڈی ڈاکٹرز کو فرائض سے غفالت برتنے پر برخاست کر دیا گیا۔
- Advertisement -
صوبائی دالحکومت کوئٹہ کےسول سنڈیمن ہسپتال میں 2 کسنلٹنٹ سمیت 12 لیڈی ڈاکٹروں کو برطرف کر دیا گیا۔۔۔۔ برطرفی کی وجہ ڈاکٹرز کی غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضری رہی۔۔۔۔ فارغ کیئے جانے والے کنسلٹنٹ اور لیڈی میڈیکل افسران اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر تھے۔جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔۔۔مریضوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال نے برطرفی کا نوٹفیکشن جاری کیا۔۔۔۔۔انکا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ میں غیر حاضری اور فرائض سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ سے فارغ تمام افسران کو سیکرٹری صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔