- Advertisement -
پنجگور بیلہ سانحہ کے شہدا کا اجتماعی نماز جنازہ تبلیغی اجتماع گاہ میں ادا کیا گیا شہر بھر سے ہزاروں افراد نے جنازے میںشرکت کی جنازہ مفتی مکران مولانا مولابخش نے پڑھایا اور اس دوران ہر انکھ اشکبار تھی جنازے میں صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ افسران سمیت مختلف شخصیات بھی شریک رہے شہدا کو ائیرپورٹ روڑ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا شہداء کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے حب اور حب سے پنجگور لایا گیا،