قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے تمام تر اقدامات کو ےقےنی بناےا جائے، میر ضاءاللہ لانگو کا محکمہ پی ڈی ایم اے کو ہدایات

- Advertisement -
صوبائی وزےر داخلہ وپرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میر ضیاءاللہ لانگو نے محکمہ پی ڈی اےم اے کو بلوچستان بھر مےں بارش اور برف باری سے متاثر ہونے والوں کی بحالی کے لئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ پی ڈی اےم اے کے ملازمےن کی چھٹیاںمنسوخ کردی اور کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے تمام تر اقدامات کو ےقےنی بناےا جائے ۔تفصےلات کے مطابق وزےر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہداےات پر صوبائی وزےر داخلہ مےر ضےاءاللہ لانگو نے بلوچستان بھر مےں بارش اور برف باری سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے ہنگامی بنےادوں پر پی ڈی اےم اے کو اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردئےے اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کےلئے فوری بنےادوں پر عملی کام کرنے کی بھی ہداےات دی ہے جن علاقوں مےںبارشوں کا سلسلہ جاری ہے ان سے مکمل رابطے مےں رہاجائے جبکہ محکمہ پی ڈی اےم اے کے صوبائی و ضلعی دفاتر مےں کنڑول روم قائم کرکے بلوچستان بھر کے موجود ہ موسمی صورت ھال بارش و برف باری سے ہونے والی نقصانات کا بھی جائز ہ لےا جائے ڈی جی محکمہ پی ڈی اےم اے محمد طارق نے صوبائی وزےر داخلہ بلوچستان کی ہداےات پرمحکمہ پی ڈی اےم اے بلوچستان بھر کے ملازمےن اور آفیسران کی چھٹیان فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے ہداےات دی ہے کہ وہ اپنے علاقے مےں موجود رہےں اور بارش برف باری کے حوالے کنڑول روم قائم کرکے رابطے مےں رہا جائے جبکہ متاثر ہ علاقوں مےں رےلیف کی فراہمی کےلئے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کرلےے جائےں ۔