جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے ، نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی

0

- Advertisement -

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زےن خان بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے سابق رواےات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سبی کی عوام کو مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلائےں گے سبی سمےت بلوچستان کی عوام کےلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشےدہ نہےں سبی کی عوام کو درپےش مسائل ومشکلات کے حل کےلئے جمہوری وطن پارٹی ہر فورم پر جدوجہد کرے گی تعلےم صحت پینے کے صاف پانی سٹرکوں کے نظام کر درست کرکے سبی کا مثالی ضلع بنائےں گے بے روزگار ی کے خاتمہ کے لئے بھی اپنا رول پلے کرےں گے بلدےاتی انتخابات مےں بھر پور انداز سے حصہ لےا گے ان خےالات کا اظہار انہوںنے لوکل گورنمنٹ رےسٹ ہاو¿س سبی مےں حاجی عبدالرحمان بگٹی کی سرپرستی مےں شمولیتی تقریب مےں بطور مہماں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کےا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی لےبر سےکرٹری روف بابر ، مرکزی چےف کوآر ڈی نےٹر چوہدری نوےد احمد ، صوبائی صدر ندےم کاکڑ ، صوبائی جنرل سےکرٹری مےر شمس کرد ، محمد حسےن خجک ، دےن محمد بگٹی ، محمد فاضل رند ، محمد رمضان سولنگی ، خدائےدادرند ، سےد سبزل شاہ ، عبدالستار جمالی کئے علاوہ سےنکڑوں کی تعداد مےںموجود تھے قبل ازےں مرکزی وصوبائی قائدےن کا ناڑی پل پر شاےان شان استقبال کےا گےا جلوس کی شکل مےں لوکل گورنمنٹ رےسٹ ہاو¿س سبی لاےا گےا پروقار شمولیتی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا جس کی سعادت ارسلان رحمانی نے حاصل کی جبکہ اسٹےج سےکرٹری کے فرائض خدابخش اےڈووکےٹ نے سرانجام دئےے شمولیتی تقریب مےں حاجی دےن محمد بگٹی ، ملک نور زمان بگٹی مےر بشےر خان باروزئی ، محمد حسےن خجک ، علی خان باروزئی ، عامر خان خجک ، نوراحمد خجک ، محمد اسلم خجک ، عبدالکرےم ہانبھی ، خان محمد خجک ، عبدالمجےد ، محمد فتح ، محمد رمضان سولنگی محمد عثمان پوپلزئی ، رجب علی ، شمس الدےن بشےر احمد ، عبدالمنان ، نذےر احمد ،وڈےرہ جھنڈا خان ڈومکی ، محمد جان ڈومکی ، علی جان ڈوملی ، محمد علی سولنگی کے علاوہ بھاگ کے محمد قاسم سومرو، ملک محمد موسیٰ مغل ، پےر بخش کھکرانی ، شبےر احمد سولنگی اصغر علی کھوکھر ، جنےد علی سومرو ، چوہدری بشےر احمد، چوہدری ندےم احمد، چوہدری ابرار احمد ، مسےحی برداری کے ےوسف مسےح اور چوہدری بشےر نے اپنے سےنکڑون ساتھیوں کے ہمراہ جمہوری وطن پارٹی مےں شمولیت کا اعلان کےا اس موقع پر عبدالرحمان بگٹی ، مےر دےن محمد ، محمد علی ، محمد فاضل ، نورزمان بگٹی ودےگر نے مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ شمولیت اختےار کرنے والوں نے جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پارٹی کو سبی بھاگ سمےت دےگر علاقوں مےں فعال کرنے کی ےقےن دہانی بھی کرائی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زےن خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمےشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا آج عوام نے ووٹ کی طاقت سے جمہوری وطن پارٹی پر جو اعتماد کا اظہار کےا اس کو ٹھےس نہےں پہنچائےں گے ہم وعدے نہےں کرےں گے بلکہ عملی خدمت کرکے سبی کی عوام کے مسائل کو حل کرےں گے انہوں نے کہا کہ تعلےم صحت پینے کے صا ف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلےمی اداروںمےں طلباءطالبات کو درپےش مسائل حل کرےں گے جو طالب علم اسلام آباد کراچی لاہور کوئٹہ کے تعلےمی اداروں مےں تعلےم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے اس کے تعلےمی اخراجات ادا کرےں گے سبی مےں کےنسر سمےت دےگر خطرناک بیماری مےں مبتلا اےسے افراد کو فری علاج معالجے کرےں گے جواپنا علاج نہےں کروا سکتے ڈویژنل ہسپتال سبی مےں ادویات کی کمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرےں گے مےرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن بنائے گے بجلی کی لوڈشےڈنگ کے خاتمہ کے لئے بھی کام کر رہے ہے جلد عوام کو خوش خبری ملے گی انہوں نے اےک سوال پر کہا کہ بلدےاتی انتخابات مےں جمہوری وطن پارٹی بھر پور حصہ لے گی تاہم عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کردےںاور عوام کی مرضی ہے کہ وہ اپنانمائندہ کس کو منتخب کرتے ہے ۔ اس موقع پر سےکورٹی کے سخت اقدامات کےے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.