بلوچستان :واقات و حادثات 1شخص جاں بحق 9زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں واقعات و حادثات میں 1شخص جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپشین کے علاقے کھرل آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص لعل محمد ولد عبدالجبار کو زخمی کردیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔دوسری جانب ضلع پشین ہی کے علاقے ہیکلزئی کراس کے قریب دوگاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں خاتون بی بی ساجدہ جبکہ 2افراد جن میں آنار کل اور عرفان شامل ہیں زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیازخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے ۔بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے چککو میں دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ روز خضدار کے علاقے چککو کے مقام پر دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے جن میں ہارون ،بی بی خدیجہ ،نورمحمد اور محمد عثمان شامل ہیں زخمی آپس میں رشتہ دار بتائے جارہے ہیں ۔زخمیون کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیامزیدکارروائی جاری ہے ۔علاوہ ازیںخالق آباد منگچر میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کارتیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر سوروخالق آباد کے ایریامیں کھائی میں گرگئی گاڑی کونقصان ہوا تاہم کارمیں سواردوافرادمعمولی زخمی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.