قلعہ عبداللہ چمن کو جلددوضلعوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا،رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی

- Advertisement -
بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر وعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ چمن کو جلددوضلعوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا بعدمیں پشین ڈویژن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس میںضلع قلعہ عبداللہ اورضلع چمن کو شامل کیاجائے گایہ باتیں انہوں نے شہیدان کور مردہ کاریز چمن میں صحافی عبدالہادی اچکزئی کی قیادت میں صحافیوں کے ایک سے ملاقات کرنے کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ چمن کو دوضلعوں میں تقسیم کرنے کامطالبہ عوامی نیشنل پارٹی نے بہت پہلے ہی کیاتھالیکن بدقسمتی سے ماضی کے مختلف حکومتوں نے ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے ضلع کو دواضلاع میں تقسیم کر نے کے قیام کو نظر اندازکرکے صرف اپنے سیاسی وجماعتی مفادکو اولیت دی جو ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے عوام کے ساتھ ایک دھوکہ تھا انہوں نے کہا موجودہ حکومت ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے عوام کی بہتری کیلئے ہر حد تک جائینگے اس میں کوئی شک نہیں کہ صحت وتعلیم کا صورتحال دگرگوں تھا امن خراب تھا،لیکن عوامی مسائل کے حل کیلئے دیرپاامن بہت ضروری ہے موجودہ حکومت حسب توفیق مسائل کم کرنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحتیں بھروئے کارلائیں گے، قومی شناختی کارڈ کا حصول ایک بڑا ایشوبن گیاتھا جن کو آسان بنانے کیلئے ڈی جی نادرانے تمام حل طلب مسائل کے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا عوامی نیشنل پارٹی سنجیدگی و عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہماری کوشش جاری ہے کہ خدمت کو یقینی بنائیں اوراس مقصد کیلئے دن رات حاضر ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خدمت ہی میں کامیابی ہے عوامی خدمت کا سفرہمارے لئے عبادت کا درجہ رکھتاہے اورعوامی خدمت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گا۔