- Advertisement -
بلوچستان واقعات و حاد ثات 3افراد جاں بحق جبکہ گدر کے پہاڑی علاقے سے لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدارسے پنجگورجانے والی گاڑی قومی شاہراہ خالق آبادکے مقام پر ٹائربرسٹ ہونے کے نتیجے میں حادثہ کاشکار،عبدالمجیدنامی ڈرائیورموقع پرجاں بحق جبکہ ان کے دیگردوساتھی محفوظ رہے ،جاں بحق شخص کی لاش کوضروری کاروائی کے بعدورثاءکے حوالے ،گزشتہ روزگدرٹوبہ کے پہاڑی علاقے کے مقامی افرادنے نامعلوم شخص کی لاش سول ہسپتال سوراب پہنچادی، متوفی مجذوب شخص تھاجوپہاڑی علاقے میں وفات پاگئے تھے جس کی لاش سول ہسپتال سوراب لائی گئی جہاں ان کی شناخت محمدنوازولدرسول بخش ساکن خضدارسے ہوئی،ضروری کاروائی کے بعدانتظامیہ نے نعش ورثاءکے حوالے کردی۔ لورالائی کے علاقے میں کوئٹہ روڈ لونی آباد کے مقام پر تیز رفتار ڈائیو کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد ایوب ولد روزی خان قوم اتمانخیل ساکن شاہ کاریز موقع پر جاں بحق ہوگیا .ڈاائیو ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا .لاش کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ہے مزید کاروائی لورالائی پولیس کررہی ہے ۔ دکی کے مقامی کوئلہ کان کے بغدادی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب رات گئے چار بجے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالحق ولد گل بیگ قوم اونچی سکنہ دکی کو جاں بحق کرکے فرار ہوگئے ،دکی پولیس واقعے کے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔