- Advertisement -
بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)میں گردش کرنے والی اختلافات حالیہ سینیٹ الیکشن میں دم توڑ گئی ہیں منظور کاکڑ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی جام کمال کی قیادت میں متحد ہے حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے تعلیم،صحت پر جنگی بنیادوں پرکام جاری ہے ماضی کی محرومیوں کا ازالہ چند ماہ میں ممکن نہیں لیکن حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ترجمان صوبائی حکومت بشریٰ رندنے ڈھاڈر کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی اس موقع پر اقلیتی ایم پی اے دھنیش کمار،سابق چئیرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند،ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی اور دیگر ضلعی آفیسران موجود تھے قبل ازیں بشریٰ رند کو میر سردار خان رند نے ضلع کچھی کے مسائل،بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ماضی میں ترقیاتی اسکیمات کے نام پر کرپشن سمیت دیگر اہم ایشوز بارے مفصل آگاہ کیا اسموقع پر ڈی سی کچھی سلطان بگٹی نے انہیں بریفنگ دی صوبائی ترجمان بشریٰ رند،اقلیتی ایم پی اے دھنیش کمار نے محکمہ مواصلات تعمیرات کی آن گوئنگ اسکیمات سے متعلق برہمی کا اظہار کیااور متعلقہ ادارے کی ضلعی آفیسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے ضلع میں صحت کی دگرگوں حالت پر افسوس کااظہار کیا اور ضلع میں ڈاکٹروں کمی کا فورانوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرز تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی بعدا زاں انہوں نے انٹر کالج ڈھاڈر بوائز اور گرلز سیکشن کا بھی دورہ کیا اسموقع پر کالج کے مسائل بارے پرنسپل عبد الرزاق ابڑو نے انہیں مفصل بریف کیا بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے تعلیم ہی ترقی کی پہلی سیڑھی ہے جب تعلیم ہوگا تو شعور آئیگی اور پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گاانہوں نے گرلز کالج کو الگ بلڈنگ دینے کا بھی اعلان کیا تاکہ طالبات کو تعلیمی امور میں حائل رکاوٹوں کودور کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم،صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دور جدید کے چیلجنز کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کیا جاسکے
ڈھاڈر,بولان
(محمد عارفبنگلزئی)