صحت اور تعلیمی اداروں کی بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0

- Advertisement -

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیمی اداروں کی بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے. ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی. انہوں نے دالبندین کو میونسپل کارپوریشن اور تفتان کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا اعلان کردیا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی، صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، بی اے پی رہنما حاجی غلام دستگیر بادینی، کمشنر رخشان ڈویژن نصیر احمد ناصر، ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک اور دیگر بھی موجود تھے. کھلی کچہری کے دوران عوام نے اپنے مسائل سے وزیر اعلی جام کمال خان کو آگاہ کیا جس پر عملدر آمد کے لیے انہوں نے کمشنر رخشان ڈویژن کو احکامات جاری کیے. کھلی کچہری سے خطاب میں انہوں نے چاغی میں اسٹیل لگانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی. انہوں نے کہا کہ خالی سرکاری آسامیوں کو جلد از جلد مشتہر کرکے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ کہ تعلیمی اداروں کی پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں یوسی، تحصیل اور ضلعی سطح کی میرٹ کو ترجیح دی جائے گی. دریں اثنا انہوں نے پرنس فہد اسپتال دالبندین کا دورہ کرکے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جہاں انھیں پرنس فہد اسپتال کے متعلق بریفنگ دی گئی. اس موقع پر انہوں نے اسپتال کو تمام بہترین سہولیات سے آراستہ کرکے ڈاکٹرز، ادویات اور تکنیکی عملے کی کمی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.