صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ نے سینٹرل جیل ہدہ کا دورہ

0

- Advertisement -


صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ نے سینٹرل جیل ہدہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سماجی بہبود احسان اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر جیل کے عملے نے صوبائی وزیر کا پر تپاک استقبال کیا ۔ اور انہوں نے ہدہ جیل کے مختلف حصوں کابھی دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قیدی بھی انسان ہےں اور ان کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ قیدی جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک باعزت شہری کی طرح زندگی گزار یں اور معاشرے اور ملک کی ترقی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں سے کجھور کے پیکٹ تقسیم کیئے ۔ آخر میںڈی آئی جی ضیاءاللہ ترین نے جیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.