- Advertisement -
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں لیویز دفعہ دار ،کمسن بچہ حاملہ خاتون سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقہ نذرآباد کی رہائشی ایک حاملہ خاتون کوزچہ بچہ کیلئے طبی سہولیات نہ ملنے پرتمپ سے تربت شہرٹیچنگ اسپتال کیلئے لایاجارہاتھاکہ شدید درد کے باعث راستے میںانکی حالت بگڑ کر جاں بحق ہوگئیں۔انکی ہمراہ اہلخانہ نے زاروقطاررونے اورسسکیوں کیساتھ انہیں واپس گھرلے گیا۔موسیٰ خیل کے یونین کونسل لوغئی میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں خودکار اسلحے سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر غلام علی کے مطابق فائرنگ سے جاںبحق ہونے والا محمود لیویز فورس میں دفعہ دار ہے۔ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پھیلاوغ کے علاقے لیڈہ میں 16 سالہ نوجوان شوکت ولد غلام رسول نے گھریلو ناچاقی کے باعث کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی جبکہ دوسرے واقعے میں سوئی کے بوگرہ کالونی میں مکان کی چھت گرنے کے باعث بیس سالہ بلال احمد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔حب کے علاقے مگسی کالونی میں ٹر یکٹر کی زد میں آکر کمسن بچہ جاں بحق ہو گیانعش کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہا ں پر ان کی شناخت چھ سالہ عبدالصمدولد محمد کریم مگسی کے نام سے ہوئی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا۔قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی میں ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیاگیا مزید کارروائی کی جاررہی ہے۔اوستہ محمد کے صدر تھا نہ کے حدود علا قہ لا جواب کے قریب گوٹھ گو دھا خان ہجوانی کے رہا ئشی علی حر اور ان کے بھائی گل بیگ لہڑی موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ان کے پیچھے مغیری برادری کے افراد پہنچ کر ان پر ڈنڈوں کے وار پہ وار کر کے ان کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر مدنی خان موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سیول اسپتال لے گئے انہیں طعبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کیا ، جبکہ ملزمان کی تلاش پولیس نے شروع کر دی ایس ایچ او کے مطابق ان کے درمیان چند روز قبل تلخ کلا می ہوئی اب اس کا بدلہ لینے آئے تھے، ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے۔