بلوچستان : واقعات و حادثات 6افراد جاں بحق ،8افراد زخمی

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میںطالبعلم سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ میں واقع کمرے سے 18سالہ طالب علم کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی گئی جو گیس کے باعث دم گھٹنے سے جان کی بازی ہارگیاتھا طالب علم مذکورہ کمرے میں رہائش پذیر تھا ۔کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میںگول مسجد کے قریب ایک گھر سے لاش برآمدکرلی گئی جسے چاقوﺅں کے وار کرکے قتل کردیاگیاتھا مقتول کی لاش کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی شناخت عبدالباقی کے نام سے ہوئی ہے تاہم واقعہ کے مختلف محرکات سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرومیں مسافر ڈاٹسن بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی حادثے میں دوافراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مینگل خان مسوری اور محمد شفیع کھیازئی سے کی گئی جب کہ زخمیوں میں رندو کھیازئی پیرک کھیازئی روشن سیدیانی صادق کھیازئی اور شیر دل کھیازئی شامل تھے جان بحق اور زخمی افراد کا تعلق نواحی علاقے سرلوپ سے بتایا گیا حادثے کے بعد زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے شدید زخمی ہونے والے افراد کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔تربت کے علاقے دشت کے علاقے کھڈان میں واٹر ٹینکر دوسری سمت سے آنے والی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر جاںبحق ہوگیا جسے شناخت کیلئے تربت سیول ہسپتال منتقل کر دیاگیا لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور خلیل احمد جو کہ پسنی کا رہائشی ہے گرفتار کرلیا ۔ایک اور واقعہ تربت کے نواحی علاقے گھنہ میںپیش آیا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے گھنہ کے رہائشی پندرہ سالہ سلمان ولد دلوش کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی دریں اثنا گھنہ میں ایک اور واقعہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا پولیس دونوں واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ مچھ مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن زخمی مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر مائنز انسپکٹر عبدالرشید ابڑو کیمطابق مچھ رضا خان کول کمپنی کے ایک کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن عزت اللہ والد زین اللہ شدید زخمی ہوگیا زخمی مزدور کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.