
- Advertisement -
پاکستان تحرےک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر رندقبائل کے سربراہ سردار ےار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک کی تعمےر وترقی عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھنے کےلئے سندھ سمےت ملک بھر مےں آباد رند قبائل اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ممکن بنائے قوم کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کےلئے ضروری ہے تعلےم کا راستہ اپنا ےا جائے اقوام رند کی فلاح وبہبود کےلئے کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے سندھ سمےت ملک بھر مےں عوامی مسائل کو حل کرنے کےلئے بلدےاتی انتخابات مےں بھرپور حصہ لےں گے رند قبائل مےر پور خاص سمےت سندھ بھر مےں عوام کے مسئلہ مسائل کو اجاگر کرنے مےں رول پلے کرےں ان خےالات کا اظہار انہوں نے رند قومی اتحاد مےر پور خاص کے ضلعی صدر مےر عاشق علی رند کی قےادت مےں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر رند قومی اتحاد کے مرکزی چےئرمےن سردارزادہ مےر سردار خان رند ،رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان مےر حبےب الرحمن رند ، ضلعی نائب صدر مےر پور خاص ماجد علی ملکانی ، تعلقہ صدر عمر گوٹھ مےر جہانگےر خان رند ، ساجد علی ، سےدعادل شاہ،مےر ماجد علی لغاری بھی موجود تھے ۔رندقبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار ےار محمد رند نے کہا کہ رند قبائل سندھ بلوچستان سمےت دنےا کے کونے کونے مےں اپنا منفرد رسم ورواج کی وجہ سے اہمیت کی حامل قوم سمجھی جاتی ہے جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اقوام رند متحد ومنظم ہوکر اپنے اپنے علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے اپنی قوم اور قبیلے کا نام روشن کررہی ہے سندھ بلوچستان سمےت ملک بھر مےںعوام کئی مسائل کا شکار ہےں جس کے ازالہ کےلئے ہم سب نے مل جھل کر کام کرنا ہے علاقائی مسائل عوامی مشکلات کا مدنظر رکھتے ہوئے رند قومی اتحاد کے ممبران اپنی صلاحیتوں کا استعما ل کرکے علاقائی مسائل کو حل کرنے مےں اپنی ذمہ داریاں پوری کرےں تاکہ عوام کی خوشحالی کا مقصد پورا کےا جاسکے اور آنے والے بلدےاتی انتخابات کےلئے بھر پور تےارےاں کرےں تاکہ بلدےاتی انتخابات مےں حصہ لے کر عوام کے مسائل کو ان کی گھروں کی دہلیز پر حل کےا جاسکے انہوں نے ملنے والے وفود کو ہداےات دےتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں مےں رند قومی اتحاد کو مکمل فعال بنائےں اور عوام کے درمےاں جاکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرےں وہ وقت دور نہےں جب ہم اپنی صلاحیتوں سے علاقائی مسائل کو حل کر سکےں انہوں نے کہا کہ تعلےم باشعور قوم کی پہچان ہوتی ہےں رند قبائل تعلےم کے حصول مےں اپنا کردار ادا کرےں تاکہ جدےد چےلنجز سے نمٹنے کےلئے ہماری نوجوان نسل تےار ہوسکے رند قبائل کے تعلےم ےافتہ نوجوان ملک وقوم کی درست سمت مےں رہنمائی کرسکےں اس موقع پر رند قومی اتحاد مےر پور خاص کے ضلعی صدر مےر عاشق علی رند نے کہا سندھ سمےت ملک کے کونے کونے مےں چےف آف رند سردار ےار محمد رند اور رند قومی اتحاد کے مرکزی چےئرمےن سردارزادہ مےر سردار خان رند نے جو خدمات سرانجام دےںوہ کسی سے پوشیدہ نہےں ہمےں امےد ہے کہ وہ ائندہ بھی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے مےں اہم رول پلے کرےں گے انہوں نے مےر پور خاص عمرگوٹھ مےںعوامی مسائل کے حوالے سے تفصےلی آگہی بھی فراہم کی واضح رہے کہ پاکستان تحرےک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر چےف آف رند سردارےار محمد رند سے سبی کچھی نصےر آباد ڈےرہ مراد جمالی سمےت ملک بھر سے آنے والے قبائلی سےاسی سماجی شخصیات کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے ۔