کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری،سردی کی شدت میں اضافہ

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں ہلکی برف باری اور بارش کے باعث لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں بلکہ خنکی میں بھی اضافہ ہواہے ،جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو کوئٹہ اور ملحقہ پہاڑی علاقے میں برف باری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوا تاہم یہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہا پہاڑی علاقوں میں برف باری کے اثرات تودکھائی دینے لگے تاہم سڑکوں اورمیدانی علاقوں میں برف جم نہ سکی برف باری اور بارش کے باعث اہلیان کوئٹہ کے چہرے کھل اٹھے بلکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاہے جس کے باعث لوگوں نے گرم مشروبات مچھلی ،مرغی کے گوشت کاااستعمال بھی بڑھادیاہے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک اور سپین کاریز میں شہر کے مقابلے میں زیادہ بارش اور برف باری ہوئی بلکہ صبح کوئٹہ کے اردگرد واقع پہاڑوں نے بھی برف باری کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ،کوئٹہ کے علاوہ زیارت ،سنجاوی ،دکی اور دیگر میں بھی برف باری اور ہلکی بارش کے باعث موسم خشک وار ہوگیاہے تاہم کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں برف باری اور بارش کے بعد بجلی کی طویل بریک ڈاﺅن نے عوام کاسکون غارت کردیاہے اور لوگ گزشتہ شب سے شروع ہونے والی لوڈشیڈنگ سے مشکلات کاشکار رہا اور ان کی گھریلو وتجارتی زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں بلوچستان میں مزید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اور یہاں موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے جس سے قحط سالی کے اثرات کم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع خشک سالی کی لپیٹ میں ہے بلکہ اس سال موسم سرما کے دوران بارشیں بھی نہیں ہوئی اس سلسلے میں مختلف علاقوں اور شہروں میں نہ صرف نماز استسقاءکااہتمام کیاگیا بلکہ صدقات بھی کئے گئے بارش کیلئے اجتماعی دعاﺅں کا بھی گزشتہ جمعہ کو سلسلہ جاری رہا ۔ادھر حب اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اٹک اور گردونواح میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا اورسڑکیں تالاب بن گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.