
- Advertisement -
ریٹرننگ آفیسر وصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے کہاہے کہ 14جنوری کو بلوچستان میں سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کی پولنگ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ،پولنگ صبح9بجے سے شام4بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا،پولنگ کے عمل میں5امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،سیکورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات رہیںگے ۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریٹرننگ آفیسر وصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ہونے والی پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے پولنگ بلوچستان اسمبلی میں 14 جنوری 2019 کو صبع 9 سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا،ان کاکہناہے کہ سینیٹ کی نشست کیلئے پانچ امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیںجبکہ پولنگ اسٹیشن/بلوچستان اسمبلی کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کیئے گئے ہیںاس کے علاوہ سیکورٹی کیلئے ایف سی اور پولیس کے جوان تعینات رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔الیکشن کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ اور اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔