- Advertisement -
صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں 4سالہ بچی سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے پتک کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد محمد طارق اور خان محمد موقع پر جاں بحق جبکہ عادل اور سعید احمد شدید زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا شدید زخمی عادل کو مزید علاج کیلئے ٹراما سنٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے امن کونسل لورالائی کے صدر اور انچارج ایدھی سنٹر لورالائی کو اسوقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ لورالائی میں جاری دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کرکے لوگوں کو کل ہونے والے ریلی میں شرکت کا دعوت رہے تھے .فائرنگ کے نتیجے میں بازمحمد عادل کے دیگر چار ساتھی خیال محمد ,علاالدین ,علی خان اور عطا محمد بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ لورالائی منتقل کردیئے گئے. بازمحمد عادل لورالائی امن کونسل کے صدر ,ایدھی سنٹر لورالائی کے انچارج کے ساتھ ساتھ سماجی رہنماہ بھی تھے.واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.لورالائی پولیس واقعے کے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سریاب کے علاقے عارف گلی برما ھوٹل پر نامعلوم راہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص محمد رحیم زخمی ہو گئے جس کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔