پولیس، لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،میر ضیاءاللہ لانگو

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ،قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ پولیس، لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار اور قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔ محکمہ پولیس اور لیویز کو جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے تاکہ وہ عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شہر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں چوری ڈکیتی میں ملوث مجرموں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران اور اہلکار ایک مقدس پیشہ سے واسطہ ہیں جو سخت حالات، واقعات اور موسمی تغیرات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہیں تا کہ عوام امن، سکون اور اطمینان سے رہ سکے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس، لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران اور اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی سے دریغ کریںاور اپنے فرائض دیانتداری اور خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہوئے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کریں۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ان سیکیورٹی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ سیکیو رٹی پر مامور افسران و اہلکار شرپسندوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے قیمتی جانوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنا ئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.