
- Advertisement -
صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ صحبت پور ضلع کو جدید ترین سہولیات فراہم کرینگے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور بہت جلد ریسکیو کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ نے جناح پریس کلب صحبت پور کی وفد سے بات چیت کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ ریونیو منسٹر ی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے اور اس میں اسے پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا چیف منسٹرنے مجھ پر اعتماد کرکے یہ محکمہ مجھے سونپ دیا ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں ضلع صحبت پور کیلئے 1122کا قیام جلد ممکن ہو جائے تاکہ ضلع کی عوام کو اس سروس میں فائدہ مل سکے اس سروس میں فائربرگیڈ ہے ایمبولیس ہے اگر خدانخواستہ کہیں پر کوئی حادثہ رونما ہوجائے تو اس سروس سے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پورے نصیرآباد ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کا مسلا ہے اور حکومت بلوچستان اس پربھی بہت جلد کام شروع کرینگے وفد کی قیادت جناح پریس کلب صحبت پور کے صدر علی دوست بگٹی کر رہے تھے وفد میں جنرل سیکرٹری مشتاق عزیزکھوسہ چیئرمین سانول جان رابطہ سیکرٹری نیاز علی بنگلزئی شامل تھے ۔