بلوچستان: واقعات و حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق 6افراد زخمی ہوگئے

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیامزید کارروائی کی جارہی ہے۔ مستونگ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص فیض محمد ولد اللہ بخش سکنہ درینگڑھ جاںبحق جبکہ دیگر2افراد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ زخمیوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیامزیدکارروائی جاری ہے۔ نوکنڈی سے تفتان جاتے ہوئے کیسیکو اہلکار نوروز خان مینگل کی گاڑی کوہ دلیل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جو بغرض طبی امداد تفتان لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے،نوروز خان مینگل تفتان میں میٹر ریڈر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے انکا تعلق نوشکی سے ہے۔مچھ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے پک اپ حادثے کا شکار ایک کان کن جاں بحق دو شدید زخمی حادثہ پک اپ بے قابو ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگرنے کیوجہ سے پیش آیاڈرائیور فرار لاش ورثاءکے حوالے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جمعہ کے روز 131کول کمپنی سے پک اپ کان کنوں کو مچھ لارہا تھا کہ بے قابو ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک کان کن اللہ الدین والد نجم الدین سکنہ چمن زخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ احمد والد غلام احمد اچکزئی محمد غنی والد غلام احمد اچکزئی زخمی ہوگئے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا ۔ عالم ریک اور سماءلانڈی کے درمیان نوشکی سے تفتان جانیوالی فیلڈر گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے ڈرائیور ظاہرجان بادینی سکنہ نوشکی شدیدزخمی ہوگیاجنہیں فوری علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا۔کوئٹہ میں دو گروہوں میں تصادم ایک شخص زخمی پولیس کے مطاقب عالمو چوک پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص احسان اللہ گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیاگیا مزید کارروئی کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.