تیرہ میل،ویگن آلٹو گاڑی ا ور 10ویلرٹرک کے درمیان تصادم2افراد جاں بحق 16زخمی ہوگئے

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت تیرا میل کے قریب ویگن آلٹو گاڑی اور 10 ویلر ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین بچے سمیت 16افراد زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع مستونگ کے علاقے دشت تیرا میل میں مقامی پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتاری اورٹیک کی وجہ سے جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن بس آلٹوکار اور دس ویلر ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2افراد محمدعبداللہ ولد عبدالغفار اور غلام نبی ولد بیگ محمد جاںبحق جبکہ 16افراد ضیاءاللہ ولد ذکاءاللہ ،عبدالحمیدولد عبدالعزیز ،محمدنواز ولد مہراب خان ،محمدگل ولد محمد مراد، اخترعلی ولد عبدالحکیم ،سراج احمد ولد محمدیوسف ،نبی بخش ولد محمدکریم ،محمداقبال ولدبہرام خان ،محمدجان ولد اللہ ورایا ،محمدقاسم ولد عبدالقادر ،شائستہ ولد موسی خان ،گل بخت ولد موسی خان ،عاجرہ زوجہ سیدال خان ،صائمہ ولدمحمدگل اور ، مراد بی بی ولد غلام نبی زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی موقع پر لیویز اورضلعی انتظامیہ دشت اور ایدھی ایمبولینسز نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاشوںاور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا اور 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.