
- Advertisement -
گورنر بلو چستان امان اللہ خان یا سین زئی نے کہا کہ پیچیدہ درپیش مسائل کے پا ئیدار حل کیلئے سنجیدہ ا فوری اقدامات اٹھا نا اشد ضروری ہے ۔عوامی مسائل ومصا ئب سے نمٹنے کیلئے وسائل کی دستیابی اور فنڈز کو فراہمی اولین شرط ہے ۔گورنر نے تمام ذمہ دار سر کاری آفیسر ان پر زور د یاکہاپنے فر ائض کی ادائیگی میں سنجیدگی اور مستعدی کا مظاہرہ کریں اوراٹھا ئے گئے اقدامات کو بروقت اور نتیجہ خیز بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کو ئٹہ میںبی این پی (مینگل ) کے صوبائی رکن اسمبلی احمد نواز بلو چ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انسانی حقوق (پاکستان ) کے ڈائر یکٹر جہاں آرا ءتبسم بھی موجود تھی ۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلو چستان نے کہاکہ صوبے میں پرائیوٹ سیکٹر کے فروغ واستحکام سے صوبے میں موجود غریب ، بے روز گار ی او رنا خو اندگی میں خا طرخواہ کمی آجا ئیگی ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات اتنی زیادہ ہیںکہ محدودو مسائل کے اندر رئیے ہوہتے ان کا قلیل المدتی حل ممکن نہیں ہے اس حوالے سے ہمیں استعد ادکار بڑھا نے کے ساتھ ساتھ طو یل المدتی منصوبندی کی ضرورت ہے اقدامات اٹھا نے کے علاوہ ہ رادارے کی کا رکردگی بھی نظر آتی چا ئیے ۔