- Advertisement -

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل سے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اور بلوچستان میں سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کیلئے 14جنوری کو پولنگ کی تیاریوں کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسر غلام اسرار خان نے گزشتہ روز ملاقات کی ملاقات میں سیٹ الیکشن اور سیکورٹی سمیت مختلف امور زیر غور آئے اس موقع پر پولنگ اسٹیشن/بلوچستان اسمبلی کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی کے لیئے تمام تر انتظامات کیئے جائیں گے، سیکورٹی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خطوط ارسال کیئے جا رہے ہیں،اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر کو پولنگ اسٹیشن کی تمام تر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے پولنگ اسٹیشن کی تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔