- Advertisement -
رپورٹ: شوکت شاہ کوئٹہ
بلوچستان کے شہری اب پرانے اور بوسیدہ مسافرکوچز کو بھول جائے کیوں کہ اب جدید دور کے تقاضوں کے مطابق المنیر کوچ سروس نے کوئٹہ سے اندورن ملک جدیدلگژری اور پرآسائش کوچ سروس کا آغا کردیا جس سے ناصرف لمبا صرف آرامدہ گزرے گا بلکہ مسافروں کیلئے سونے کا بھی انتظام کیا گیاہے جس کی وجہ سے شہریوں میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک المنیر کوچ سروس نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جدی لگژری اور پرآسائش کوچ سروس کا آغا کردیا ہے جہاں پرمسافروں کو سفر کے دوران وائی فائی ، فلم ، میوزک ، دوپہر شام کا کھانا اور سونے کیلئے آرام دہ اسیٹ اور سونے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جدید اور پرآسائش کوچ سروس پوری دنیا میں نہیں لاہور اسلام دیگر شریوں میں میٹروبس سروس کا آغا کردیا گیا ہے لیکن اس طرح کا سہولیات ان میٹروبس سروس میں بھی موجود جو ان مسافرکوچز میں موجود ہیں ۔