
- Advertisement -
گیس پرےشر کی کمی اور کمپرےسر ز کی بھرمار نے شہرےوں کا سکون برباد کرکے رکھ دےا سبی گےس انتظامےہ کے کان پر جوں تک نہےں رےنگتی صبح کے اوقات مےں گےس چراغ کے مانند سپلائی ہونے کی وجہ سے اسکولوں جانے والے بچے سرکاری دفاتر جانے والے ملازمےن ناشتے کے بغےر جانے پر مجبورہے ۔ تفصےلات کےمطابق ان دنوں شہر اور گردونواح مےں گےس پرےشر کی انتہائی کمی ہے گےس پرےشر معمول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے گےس صارفےن کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کئی گھروں کے سکول جانے والے بچوں کو ناشتہ کےے بغےر سخت سردی مےں سکول جانا پڑتا ہے کھانا پکانے کے اوقات مےں باالخصوص گےس پرےشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانا پکنے مےں گھنٹوں صرف ہوجاتے ہےں جس سے شہرےوں کا نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ سکون بھی برباد ہوکر رہ گےا ہے دوسری جانب باوثوق ذرائع کےمطابق شہر مےں گےس کے حصول کےلئے لوگوں نے کمپرےسر لگارکھے ہےں جو شہر مےں گےس پرےشر کی کمی کا باعث بن رہے ہےں ان تمام حقائق کے باجود سبی گےس انتظامےہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے انہےں نہ تو شہرےوں کی بے سکونی سے کوئی سروکار ہے اور نہ ہی گےس پائپ لائنوں کے خراب ہونے کا کوئی فکر عوامی حلقوں نے سبی گےس انتظامےہ سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ گےس پرےشر کو معمول پر لانے کےلئے کمپرےسر ز کو فوری طور پر ہٹائے تاکہ شہری بے سکونی کے عذاب سے نجات حاصل کرسکےں ۔