بلوچستان، واقعات و حادثات 2افراد جاں بحق سریاب روڈ سے لاش برآمد

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں 2افراد جاں بحق 1شخص زخمی ہوگیا جبکہ سریاب روڈ سے نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں چالو باوڑی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص حاجی محمدا میر سکنہ غوث آباد کو زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کو تین گولیاں ٹانگوں میں لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہربتایاجارہاہے ۔دوسری جانب کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب کلی بڑو سے 22سالہ محمد عارف ولد عبدالطیف کی لاش برآمدکرلی گئی ہے پولیس کے مطابق مقتول کی موت سرپر گولی لگنے سے ہوئی ہے لاش کو جابطے کی کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردیاگیاہے جبکہ مزیدکارروائی پولیس کررہی ہے ۔بلوچستان کے علاقے بوستان روڈ پر کچلاک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے عبدالکبیر جاں بحق ہو گیا لاش کے ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا مذیر کارروائی کی جا رہی ہے ۔ اوستہ محمد کے قریب علاقے موج واہ کے مقام پر،کار اور ٹرک میں آمنے سامنے خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں سابق مل اونر حاجی منوخان برڑو کے جوان سال بیٹے الظاف حسین برڑو موقع پر جاں بحق ہو گئے،الطاف حسین اپنے کسی کام کے سلسلے میں ڈیرہ اللہ یار جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا،اوستہ محمد سٹی پولیس نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا اور کاروائی کرتے یوئے ٹرک ڈرائیور طیب خان بگٹی کو گرفتار کرلیا، مزید کاروائی سٹی پولیس کررہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.