
- Advertisement -
تحصیل پنجپائی کے عوام کو قومی شناختی کارڈزاور پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے ضلع کوئٹہ کے نادرا اور پاسپورٹ حکام مستونگ جبکہ ضلع مستونگ کے نادرا اور پاسپورٹ حکام کوئٹہ کے دفاتر سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہیں تحصیل پنجپائی کے مکینوںنے وزےراعلیٰ بلوچستان، چےف سےکرٹری بلوچستان اور دےگر اعلیٰ حکام سے معاملے کانوٹس لینے کی اپیل کردی ہے ۔واضح رہے کہ پنجپائی تحصےل ماضی مےں ضلع مستونگ کاحصہ تھا تاہم بعد مےں پنجپائی کو عوام کی امنگوں کے مطابق ضلع کوئٹہ میں شامل کرکے تحصیل کا درجہ دیدیاہے مگر اب تحصےل پنجپائی کی عوام جب شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کیلئے کوئٹہ میں نادرا اور پاسپورٹ انتظامےہ سے رابطہ کرتے ہےں توانہیں آباﺅواجداد کے شناختی کارڈ اور لوکل سرٹیفکیٹ مستونگ کے ہونے پرضلع مستونگ کے نادرا اور پاسپورٹ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے لیکن جب وہ کوئٹہ میں مذکورہ دفاتر پہنچتے ہیں تو انہیں پنجپائی ضلع کوئٹہ کی تحصیل ہونے کے باعث کوئٹہ کے نادرا اورپاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کا مشورہ دیاجاتاہے اس صورتحال سے عوام کو قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے تحصےل پنجپائی کے قبائلی عمائدےن سےاسی رہنما¶ں نے وزےراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،صوبائی وزےر داخلہ بلوچستان مےر ضےاءاللہ لانگو، چےف سےکرٹری بلوچستان اختر نذےر حسےن اور دےگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تحصےل پنجپائی کے عوام کے مشکلات دور کرنے کےلئے ضلع کوئٹہ کے انتظامےہ کے روےہ کےخلاف نوٹس لےں اور ہمےں انصاف فراہم کےا جائےں ۔