صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو کی کارکردگی عوام دوستی پر مبنی ہے، ذوالفقار نیچاری

0

- Advertisement -

صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو کی کارکردگی عوام دوستی پر مبنی ہے امید ہے کہ موصوف اپنے بھائی میرخالدخان لانگو کی طرح عوام کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار چیرمین ذوالفقار نیچاری،عارف لانگو،نورحسن لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک مثبت اور سنجیدہ سیاسی سوچ کا نام ہے حقیقی تبدیلی اب بلوچستان کا مقدر ہے وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو قلات کو مثالی ضلع بنا کر تبدیلی جلد ثابت کریں گے قلات خالق آباد کے حلقے میں میرخالدخان لانگو نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں انشا اللہ اب میرضیااللہ لانگو علاقے کو ترقی کے منازل تک پہنچا کر دم لیں گے یہی ہمارا مشن اور مقصد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.